ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوک ، پیپسی اور بیسلیری پر 72 کروڑ کا جرمانہ ، رام دیو کی پتنجلی پربھی ایک کروڑ کا جرمانہ عائد

کوک ، پیپسی اور بیسلیری پر 72 کروڑ کا جرمانہ ، رام دیو کی پتنجلی پربھی ایک کروڑ کا جرمانہ عائد

Wed, 10 Feb 2021 23:53:38    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍ فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے کوک ، پیپسی اور بسلری پر تقریبا 72 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ پلاسٹک کچرے کو ڈسپوزل اور کلیکشن کے بارے میں معلومات حکومتی ادارہ کو نہ دینے کی صورت میں عائد کیا گیا ہے۔

بسلری پر 10.75 کروڑ ، پیپسی کو انڈیا پر 8.7 کروڑ اور کوکا کولا بیوریجس پر50.66 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بابا رام دیو کی پتنجلی پر ایک کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایک دیگرکمپنی پر 85.9 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سی پی سی بی نے کہا ہے کہ ان سب کو 15 دن میں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ پلاسٹک کچروں کے معاملوںمیں توسیعی پروڈیوسر ذمہ داری (ای پی آر) ایک پالیسی پیمانہ ہے جس کی بنیاد پر پلاسٹک تیار کرنے والی کمپنیوں کو مصنوعات کے ڈسپوزل کی ذمہ داری لینی ہوتی ہے۔ بسلری کا پلاسٹک کا کچرا تقریباً21 ہزار 500 ٹن رہا ہے۔ اس پر فی ٹن 5000 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پیپسی کے پاس11194 ٹن پلاسٹک کا فضلہ ہے۔ کوکا کولا کے پاس 4417 ٹن پلاسٹک کا فضلہ تھا۔ یہ فضلہ جنوری سے ستمبر 2020 تک تھا۔ ای پی آر کا ہدف 1 لاکھ 5 ہزار 744 ٹن فضلہ کا تھا۔

کوک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمیں سی پی سی بی سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ ہم اپنے عمل کو پوری ذمہ داری کے ساتھ کرتے ہیں۔ اس میں ریگولیٹری فریم ورک اور قوانین کے تحت کام کیا جاتا ہے۔ ہم اس آرڈر کا جائزہ لے رہے ہیں اور متعلقہ اتھارٹی کے ساتھ مل کر اس کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔


Share: